آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں:صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد(آن لائن)صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں۔نریندر مودی کو تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادکے پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بی جے پی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی عوام کے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے، آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں۔ نواز شریف نے کہا کہ آئیے ہم جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کیلئے موقع کا درست استعمال کریں
Comments are closed.