حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ ،حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا ،ذرائع کے مطابق فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی ،ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا،ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا،فائر وال اپلیکیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی ،فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی ،فائر وال پروپیگنڈہ پوائنٹس، آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی ،انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی ،فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی ،فائروال کی باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی ،پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں،وزارت آئی ٹی کا موقف ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

Comments are closed.