سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ خزانہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ،پی ٹی آئی کا شدید اعتراض ،ووٹنگ کا بائیکاٹ
اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ خزانہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ،پی ٹی آئی کا چیئرمین کمیٹی کے انتخاب پر شدید اعتراض ،کمیٹی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا ،سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ خزانہ اور منصوبہ بندی کمیٹیوں کی چیرمین شپ اپوزیشن کا حق ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔منگل کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سیکرٹری سینٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا اس موقع پر سیکرٹری سینٹ نے کہاکہ ہمارے پاس چیئرمین شپ کی نامزدگی کیلئے ایک ہی درخواست آئی ہے اور سینیٹرشیری رحمان نے سینٹر سلیم مانڈوی والا کو نامزد کیا ہے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سیکرٹری سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس آپ نے کب بلایا ہے جس پر سیکرٹری سینیٹ نے کہاکہ کل دن کو بلایا گیا اور تمام ممبران کو اطلاع دی گئی جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مجھے تو کسی نے اطلاع نہیں دی۔ اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ہمیشہ سے کمیٹیوں کا معاملہ حکومت اور اپوزیشن مل کر حل کرتے ہیں اور کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے کیا جاتا ہے مگر اس طرح کا طریقہ کار کیوں اختیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اور قانون کا چیئرمین اپوزیشن سے لیا جاتا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی نے سینیٹ خزانہ کمیٹی میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سینیٹ میں خزانہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس رہی ہے اور پہلی مرتبہ خزانہ کمیٹی میں ووٹنگ ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ اگر ووٹنگ کرانی ہے تو پھر تمام کمیٹیوں میں ووٹنگ کرائی جائے اگر خزانہ کمیٹی حکومت کے پاس ہوگی تو احتساب کون کرے گا کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے اگر پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ جائے یہ درمیان والا کھیل نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس بد نیتی پر بلایا گیاہے اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ یہ پریکٹس کبھی نہیں کہ چیئرمین اپوزیشن کا ہوگا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے یہ چیئرمین شپ مانگی تھی اور پی پی کے پاس پارلیمان میں اکثریت ہے اپوزیشن کو اس کمیٹی میں واپس آنا چاہیے‘سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس ہم نے جمہوری طریقہ کار اختیار کیا ہے اور ہم نے چیئرمین کیلئے اپنی پسند کا انکو بتایا تھا ہم نے انکو دوسری کمیٹی کی سربراہی افر کی تھی ہم نے پہلے دن سے اس کمیٹی کی سربراہی مانگی تھی تمام طریقہ کار قانونی طریقے سے ہوا اور وہ سینٹ سیکریٹریٹ پر مت دبا ڈالیں اس موقع پر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں شیری رحمان کے موقف کی تائید کرتا ہوں بلاوجہ شور مچانے کی بجائے قانون پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ کر لینے اور پھر شور مچانے سے ریلیف نہیں ملے گا سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ اجلاس کو قانون کے مطابق چلایا جائے اس موقع پر کمیٹی نے متفقہ طور پر سینٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ منتخب کر لیا اس موقع پر نومنتخب چیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ میں تمام ممبران کا شکرگزار ہوں مجھے سینٹر محسن عزیز اور شبلی فراز نے فون کیا تھا اور میں نے انکو کہا کہ جمہوری روایات کے تحت وہ الیکشن میں حصہ لیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ باری بھی چیئرمین کا الیکشن ہونا تھا مگر جے یو آئی نے مجھے نامزد کر دیا اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمن نے کہاکہ ہم سینٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہیں۔۔۔۔اعجاز خان :
Comments are closed.