سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونے چاہئے، یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے ،عمران خان
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونے چاہئے، یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے ،ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ان کو کوئی پرواہ نہیں ،محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں ،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف کارروائی کریں گے ،مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے،مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے، 6 سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا،نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا ،نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے
،آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ نے لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے،ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہے ہیں اور قرضے بڑھتے جارہے ہیں ،جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے،پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں ،پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے،18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا ،اپنی جماعت کو پیغام دیا کہ ہے تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔
Comments are closed.