ایک ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہیں، دنیا میں ہماری اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشام واقعہ پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے بات کی اور انہیں سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی، ہماری ترجیح سیکورٹی کے ساتھ ساتھ معاشی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے،گزشتہ دو ماہ کے دوران ہم نے سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھائے، اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں،وہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم ایک ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہیں، دنیا میں ہماری اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ہم جنگ نہیں امن پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا، ہمارے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بھی کامیاب رہا، سعودی اعلیٰ سطحی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،فنی تربیت پر توجہ ہماری ترجیح ہے
، چین کا حالیہ دورہ نئے عزم کے ساتھ کیا، پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے، سی پیک کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ہواوے نے پاکستان میں سیف سٹی کے دو پراجیکٹ لگائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایسی ہونی چاہئے کہ پاکستان کی آئسولیشن ختم ہو، ہمارے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں، مرحوم ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بھی کامیاب رہا، ایران اسرائیل کے درمیان کشمکش میں ایرانی صدر پاکستان آئے،جیو پولیٹیکل کی صورتحال میں ہمارا ایک ساتھی ایران بھی رہا، ایرانی صدر کے نماز جنازہ میں وزیراعظم شریک ہوئے، سعودی اعلیٰ سطحی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں اپنی یومن ریسورس یوتھ سے فائدہ اٹھانا ہوگا،فنی تربیت پر توجہ ہماری ترجیح ہے، چین کا حالیہ دورہ نئے عزم کے ساتھ کیا، وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سی پیک کے دوسرے مرحلے کی شروعات تھی، سی پیک میں 64 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ کی بات ہوئی، پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے، دو لاکھ آئی ٹی کے پروفیشنلز کو ہواوے ہر سال تربیت دے گا، دو لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں تربیت بڑی کامیابی ہے، ہواوے نے پاکستان میں سیف سٹی کے دو پراجیکٹ لگائے ہیں، ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ ورڑن کی طرف جا رہے ہیں، ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ ورڑن کی طرف جا رہے ہیں،بشام واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوئیں۔
Comments are closed.