الیکشن کمیشن کا 10جون کا فیصلہ اور 7 جون کو الیکشن ٹریبونل تعیناتی غیر قانونی ہے

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈی نینس کیخلاف کیس میں پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے متفرق درخواست دائر کردی گئیں،یہ درخواستیں منگل کے روزشعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مسعود مغل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئیں، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کا ٹریبونل ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، 30 مئی کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن فریق تھا،اپنے ہی ایکٹ کا خود جج ہونا شفافیت کے تقاضوں کے منافی ہے، الیکشن کمیشن کا 10جون کا فیصلہ اور 7 جون کو الیکشن ٹریبونل تعیناتی غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور 7 جون کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،نئے ٹریبونل کی تعیناتی کے سات جون کے نوٹیفکیشن پر اسلام آباد کی حد تک عمل درآمد معطل کیا جائے۔

Comments are closed.