بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن) وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے ان کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، نا صرف ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے بلکہ ان کے پاس پہلے موجود پاسپورٹ کی دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.