سی پیک ٹوشروع ہونے جا رہا ہے‘جلدچین کا اعلیٰ سطحی وفدپاکستان آئیگا،وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں اپنے دورہ چین کو انتہائی کامیاب اور مفید قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلد ہی چین کا اعلی سطح کا وفد پاکستان آئے گا ۔سی پیک ٹوشروع ہونے جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وہ چین کے دورے سے واپس آئے ہیں اس پر کابینہ کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں ۔ جانے سے پہلے کئی اجلاس ہوئے ہم پوری تیاری سے گئے تھے ۔ چین کی اعلی قیادت سے مفید بات چیت ہوئی ۔ چینی حکومت اور سفیر سے میٹنگ ہوئی ۔ان کے کچھ خدشات تھے مگر جب دورہ اختتام کو پہنچا تو مثبت نوٹ پر اس کا اختتام ہوا ۔ شی آن کے دورے پر استقبالیہ دیا گیا چینی سفیر کی باتوں سے احساس ہوا کہ دورہ بڑا کامیاب اور مفید رہا ہے ۔ چین کا ایک اعلی سطح وفد جلد پاکستان آئے گا میں تمام کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اللہ تعالی نے ہمیں بڑا موقع دیا ۔ سی پیک ٹو بھی تیزی سے چلے گا اس پر بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے مستقبل میں اس دورے کے اثرات نظر آئیں گے اور اس دورے سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
Comments are closed.