سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی ،11 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(آن لائن)فوجی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ لکی مروت میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 11 دہشت گرد بھی جہنم واصل کئے گئے اور کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے،پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور11 جون کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی سے کئے گئے حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت 7 افسران و جوان شہید ہوئے ،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بھر پور پیچھا کیا اور 11 دہشت گردوں کو کامیابی سے گھیرے لیا گیا اور کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی کسی بھی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔
Comments are closed.