جی ڈی پی کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ
اسلام آباد (آن لائن)آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اس طرح جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت جی ڈی پی سائز میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافہ ہو گا، دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا، رواں مالی سال 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے ہے جس میں 68 ہزار 687 روپے کا اضافی تخمینہ ہے، دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 593 ارب روپے ہے، آئندہ مالی سال نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیا ہے، رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.