وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے اتحادی جماعتوں سے مزید وزرا کو کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو دو وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ‘حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور حکومتی ذرائع مثبت جواب کی توقع رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔
Comments are closed.