بجٹ اجلاس، اپوزیشن کا شدید احتجاج، بجٹ کاپیاں پھاڑ دیں،شدید نعرے بازی
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے اراکین کی طرف سے احتجاج کیا گیا بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دی گئیں،باجے بجائے گئے اور شدید نعرے بازی کی گئی بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس شروع ہونے سے پہلے سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوتے ہی نعرے بازی شروع کردی،سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل عمران خان کی تصویر والا لباس پہن کر ایوان میں آئیں اجلاس شروع ہوا تو تلاوت نعت اور ترانے کے بعد جیسے ہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر شروع کی تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور نعرے بازی شروع کردی اور نعرے لگاتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کی طرف آ گئے احتجاج کی وجہ سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی تقریر مائیکرو فون لگا کر سنی،تقریر کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے اراکین وزیرِ اعظم کے قریب آبرہے تھے تو مسلم لیگ ن کے اراکین ان کے سامنے کھڑے ہو گئے،سنی اتحاد کونسل کے سینئیر رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے اراکین اسمبلی کو نعرے بازی کرنے کا کہتے رہے،سنی اتحاد کونسل کے اراکین،گو شہباز گو،کون بچائے گا پاکستان،عمران خان،عمران خان کے نعرے لگاتے رہے اور انہوں نے عمران خان کی تصویر والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے احتجاج کے دوران جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین اسمبلی خاموشی سے وزیر خزانہ کی تقریر سنتے رہے۔
Comments are closed.