آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مقرر،بجٹ دستاویز

بجٹ دستاویز 2024-25 کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مقررکر دیا گیا ہے ۔براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 5 ہزار 512 ارب روپے محصولات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انکم ٹیکس کی مد میں آئندہ مالی سال 5 ہزار 454 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔آئندہ مالی سال انڈائریکٹ ٹیکسز کے تحت 7 ہزار 458 ارب روپے وصولی ہدف مقررکر دیا گیا ۔سیلز ٹیکس کے ذریعے 4 ہزار 919 ارب روپے وصولی کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 591 ارب وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 948 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔

Comments are closed.