اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی مارچ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بری کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا،بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں سے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ کیس کے 3مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی تھی۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے تھے۔
Comments are closed.