شارٹ فال پھر بڑھ گیا،6 ہزار113 میگاواٹ کمی ریکارڈ

اسلام آباد(آن لائن)بجلی کا شارٹ فال 6ہزار113میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار7سو میگاواٹ ہے،بجلی کی پیداوار 20 ہزار 587 میگاواٹ ہے،پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 7ہزار348میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 838 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار898 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے925 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے195بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 250میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Comments are closed.