تعلیم معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اظلاعات و نشریا ت عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ہمارے ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے فنی تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نو جوانوں پر مشتمل ہے ۔ عالمی معیشت میں بھی ہمارے نوجوانوں کا بڑا حصہ ہے ۔ ہم اپنے نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کر کے ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ ہنر مند افراد کی دنیا بھر میں مانگ ہے ،تعلیم کسی بھی معاشرے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تعلیمی ایمر جنسی نافذ کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی طلب کے مطابق ہمیں اپنے نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا ۔ آئی ٹی ٹریننگ کہاں سے کہاں نکل گئی ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہوسکتا ہے اگر ہم اپنے نوجوانوں کو صلاحیت فراہم کردیں تو، ہماری حکومت مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت بھی کار بند رہی، شہباز شریف نے لیپ ٹاپس دیے، اسکالر شپس دیں، انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال بہت مشکل تھے جہاں ہم ڈیفالٹ کے دیہانے سے واپس آئی لیکن اگر ہم نے نوجوانوں کو مواقع دیئے تو ہم بھی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوں گے، مو جودہ حکومت کے معاشی عشاریے مثبت سمت چل رہے ہیں ۔ حکومت کی پا لیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں ریکار ڈ کمی ہوئی ہے ۔ اور یہ کمی بتدریج جاری ہے ۔

Comments are closed.