عید سے قبل عوام کو ریلیف:پٹرول 9روپے30 پیسے کمی کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)مہنگائی کے ستائے شہریوں کو عید الاضحی سے قبل بڑے ریلیف کا امکان ہے،16 جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے،آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 30 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق 16 جون سے پیٹرول کی قیمت 9 روپے 28 تک کم ہونے کی امید ہے،آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں4روپے2پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،حکومت نے عالمی مارکیٹ سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچا نے کا تہیہ کررکھا ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 15جون کو حکومت کو بھجوائے گا،قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے،وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن 15 جون کو جاری کیا جائے گا۔

Comments are closed.