پی ٹی آئی کا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے خط پر جوڈیشل کنونشن بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک گیر جوڈیشل کنونشن بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے جوڈیشل کنونشن کے انعقاد کا مطالبہ نہایت معقول اور سنگین ترین صورتحال میں عدلیہ کی آزادی اور مستقبل کیلئے اہم تھا ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان بدقسمتی سے حالتِ انکار میں ہیں جبکہ ان کی دہلیز سے لیکر نیچے تک پوری عدلیہ لاقانونیت کا دھندہ چلانے والے ریاستی اہلکاروں کے شکنجے میں قید ہے، ترجمان کے مطابق ملک کو دستور، قانون، جمہوریت اور بنیادی حقوق کا مقتل بنانے والوں نے عدلیہ کو ترجیحی بنیادوں پر جکڑا اور ڈر، خوف اور لالچ کے ذریعے ججز کو قانون کی حکمرانی سے باز رکھنے کی کوشش کی ہے ترجمان کے مطابق یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہماری عدلیہ اپنے قدموں پر کھڑی ہوتی تو کسی ظالم، جابر اور فسطائی کو ملک میں لاقانونیت کا دھندہ چلانے کی ہمت نہ ہوتی

، ترجمان کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت کے خط پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس اور کارروائی خوش آئند اور نہایت قابلِ تحسین ہے ترجمان کے مطابق عدلیہ میں ریاستی ایجنسیوں کی مداخلت اور ججز پر دبا ایک سنگین ترین مسئلہ ہے، اسے سرد خانے کی نذر کرنے کے خواہاں کردار ملک اور عدلیہ کی بجائے کسی شخصی ایجنڈے کے پیروکار ہیں، ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان اپنے منصب اور حلف سے وفا کریں اور عدلیہ سے وفاداری نبھاتے ہوئے فوری ملک گیر جیوڈیشیل کنونشن طلب کریں، ترجمان کے مطابق ریاستی ہرکاروں کی بے لگام کارروائیوں کے تباہ کن اثرات سے اداروں اور شہریوں کو بچانے اور ریاستی تنخواہ دار اداروں/شخصیات کو آئین کا تابع بنانے کیلئے موثر میکانزم وضع اور لاگو کیا جائے۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.