سکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی ،ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر گرفتار

راولپنڈی(آن لائن)ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابی مل گئی ،سکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی خوارج کی شوری کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر کو گرفتار کرلیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن کیا

،بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ،قانون نافذکرنے والے اداروں کا انٹیلی جنس پرمبنی کامیاب آپریشن ، کئی خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے،پکڑے جانے والوں میں TTP خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں،پکڑے گئے کمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں،ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردی سے تفتیش جاری ہے ،ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع ہے،کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اْنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments are closed.