اسلام آباد(آن لائن) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیئے گئے ،پولیس سروس گریڈ 21 کے راجہ رفعت مختار ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات ،راجہ رفعت مختار اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تھے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو گریڈ 21 کی عائشہ خالد کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ بھی تعینات رہے ہیں عائشہ خالد ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی تعینات ہیں ۔پولیس سروس گریڈ 21 کے جواد احمد ڈوگر کی خدمات بلوچستان سے وفاق کے سپرد کردی گئی ،پولیس سروس گریڈ 20 کے اسرار احمد خان کی خدمات اے این ایف کے سپرد اسرار احمد خان اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں تقرری کے منتظر تھے گریڈ 19 کے اسفندیار بلوچ کی خدمات بلوچستان حکومت سے سی ڈی اے کے سپرد گریڈ 19 کی نازیہ ابرار خان کی خدمات پنجاب سے سی ڈی اے کے سپرد کردی گئی جبکہ پولیس سروس گریڈ 18 کے کامران حمید کی خدمات بلوچستان سے پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں
Comments are closed.