پی این ایس بابرکی اکساز، ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق ” ترگیٹیریزIX- میں شرکت

کراچی (آن لائن)پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز بابر نے اکساز نیول بیس، ترکیہ میں پاکستان نیوی اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق ترگیٹیریز میں شرکت کی۔ مشق میں بندرگاہ اور سمندری مراحل شامل تھے جن کا مقصد مختلف میری ٹائم آپریشنز کی مشق اور باہمی تعاون کے علاوہ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بناناتھا۔مشق کے ہاربر فیزکے دوران پی این ایس بابر پر بریفنگ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی گئیں۔ سمندری مرحلے کے دوران، پی این ایس بابر اور ترک بحریہ کے یونٹس ، بشمول ADA کلاس کارویٹ TCG HEYBELIADA،TCG DOGANAY اورSH-70B ہیلی کاپٹر نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ بحری مشقیں اور آپریشنز کیے۔قبل ازیں ،نیول بیس اکساز پہنچنے پر ترک بحریہ کے سدرن ٹاسک گروپ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل یوسف اکیوزYusuf Akyuzنے جہاز کا استقبال کیا۔ اس دوران پی این ایس بابر کے کمانڈنگ آفیسر سے بات چیت کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نیوی اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق ترگیٹیریز کا باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ اور ترک بحری افواج کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے، جو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو فروغ دیتا ہے

Comments are closed.