عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
واشنگٹن (آن لائن)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 کروڑ ڈالر پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم کے حوالے سے خرچ ہوں گے۔پری پرائمری اور پرائمری سکول کے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم اور گریڈز کی کی بہتری کے لیے رقم خرچ ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق معیاری تعلیم سمیت سیکھنے کے عمل کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی، اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے 7 ہزار ہے ٹیچرز اور ایک لاکھ 65 ہزار ٹیچرز براہ راست مستفید ہوں گے، سرکاری سکولوں کے تین ہزار ٹیچرز اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹیچرز منصوبے سے مستفید ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں سکولوں سے باہر 70 ہزار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ مددگار ثابت ہوگا،اس منصوبے سے پانچ ہزار 400 کلائمٹ سمارٹ کلاس روم اور پرائمری سکول بنائے جائیں گے، اس رقم سے 2022 کے سیلاب میں متاثرہ پرائمری سکولوں کی بحالی کا کام ہوگا۔
Comments are closed.