بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، میری دلیری ختم گئی ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، میری دلیری ختم گئی ہے، بیرون ملک بیٹھ کرسیاست دانوں کی کردار کشی کرنے والے بھگوڑے لوگوں سے پیسے لے کرایسی حرکتیں کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ بجٹ سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، بجٹ میں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، بجٹ اصل میں آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی صوبوں کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

فنکاروں کا نام ای سی ایل پر ڈالنا افسوسناک ہے، ملکو کو برطانیہ میں پرفارم کرنے سے روک کر غلط حرکت کی گئی ہے۔ ایسے بھی فنکار ہیں جنہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلئے نغمے یا ترانے گائے ہیں اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن ملکو کو روکنا شرمناک عمل ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا۔مجھے سنے بغیر ایسے فیصلے کئے گئے جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے جس انداز میں فیصلوں کا اعلان ہوا اس سے مجھے تکلیف پہنچی تھی۔ اگر یہی سمجھا جاتا ہے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں توپھرمیں سائیڈ لائن ہی رہوں گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے تو احتجاج کروں گا۔عمران خان کی رہائی کیلئے جب عوام نکلیں گے تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ابھی تک میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی میں ان سے ناراض نہیں ہوں لیکن ان کی طرف سے جو کچھ میرے ساتھ کیا گیا ہے مجھے ان کے فیصلوں پر دکھ ہوا۔میں نے کہا تھا کہآپ کہیں تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، میری بے توقیری کی گئی تھی۔

Comments are closed.