عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سرگرم
اسلام آباد(آن لائن)عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے اجلاس 29 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر دن 2 بجے جے یو آء کے مرکزی سب افس اسلام اباد میں طلب کر لیا ہے مرکزی شوری کا اجلاس اتوار 30 جون کوبھی جاری رہیگا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گیاجلاس میں جمعیت علماء اسلام کا ائندہ کالا ئحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور لانگ مارچ بارے حکمت عملی بنائی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات زیر غور آئیں گے
Comments are closed.