حکومتی اتحادیوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بجٹ اختلافات جلد ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)حکومتی اتحادیوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بجٹ اختلافات جلد ختم ہونے کا امکان،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پنجاب اور وفاق سے متعلق خدشات بارے وزیراعظم کو آگاہ کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی پنجاب اور وفاق سے متعلق اپنی پارٹی کے خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو قومی اداروں کی ہونے والی نجکاری پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرینگے اور اپنی تجاویز بھی دینگے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان تین بار ٹیلی فونک رابطہ ہوچکاہے جس کے بعد وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور پنجاب میں سپیس دینے کے معاملات پر لچک دکھائے گی ۔

Comments are closed.