قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ پر بحث کاباقاعدہ آغاز

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ پر بحث کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ، قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اسے مینڈک بجٹ قرار دیا اور کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے ، سرمایہ کاری لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ، ایس آئی ایف سی ناکام ہوچکی ہے جبکہ عمران خان کو پانچ سال تک جیل میں رکھنے کی باتیں کی جارہی ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ، ہمارے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا گیا ہماری نشتوں کی تعداد 180سے زائد ہے ، یہ حکومت فارم 47کی پیداوار ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کرینگے ۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرووٹ دیا عمران خان کی سوچ کو عوام نے ووٹ دیا اور فارم 45کے اصل ہیرو اس وقت ایوان میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بجٹ کے تمام پہلوؤں پر بات کرونگا یہ بجٹ کہانی ووٹ کو عزت دو سے عزت شروع اور بوٹ کو عزت دو پر ختم ہوئی یہ بجٹ ڈڈو اور ایک فراڈ بجٹ ہے اس کو کسی صورت نہیں مانتے حکومتی بجٹ پاکستانی عوام سے ڈکیتی کے مترادف ہے یہ بجٹ پاکستان کی عوام اور مستقبل کیخلاف معاشی دہشت گردی ہے ۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی بنیادیں ہلا دے گا

عمران خان نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا اور اٹھایا تھا بانی پی ٹی آئی کی دور اندیشی نے ہمیں کورونا کے دوران معاشی طور پر بہتر رکھا اکنامک ہٹ مین نے پاکستان کیخلاف سازش کی لندن پلان کے ذریعے معیشت کو ڈی ریل کیا گیا نتیجہ ڈڈو بجٹ کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ 50 سالہ دور میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی ہے قانون کی بالادستی جس جگہ نہ ہو وہاں سرمایہ دار بھاگتا ہے آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے پروگرام میں حکومت جا رہی ہے وزیر خزانہ شریف انسان ہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں وزیر خزانہ کے پرکاٹ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے والے شخص بانی پی ٹی آئی ہے بانی پی ٹی آئی کہیں پیٹ کے پتھر باندھو عوام لبیک کہے گی یہ پیٹ پر پتھر باندھنے کی بات کریں تو عوام کہتی ہے پہلے اپنا پیٹ اندر کرو جعلی ارسطو نے بانی پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے اندر رکھنے بات کی یہ کیا کوئی بنانا ریپبلک ہے ۔قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال جیسے بے ڈھنگے وزیروں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی وزیراعظم چین کا دورہ کیا ڈپٹی میئر نے استقبال کیا ایک ملک کا نائب ناظم وزیراعظم کا استقبال کر رہا ہے اور داڑھی والا وزیر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ہاوٴس میں تین بار بجٹ پیش کر چکا ہوں سپیکر صاحب آپ تیسری بار کرسی پر بیٹھے ہیآپ کو رولز اینڈ ریگولیشنز کا بخوبی اندازہ ہے ہمیں کیا پتا کب کوئی نیا مقصود چپڑاسی پیدا ہوجائے یہ بجٹ ایک غیر قانونی دستاویز ہے ہمیں آپ سے گلہ ہے آپ نے اس چیز کی اجازت دی کیا پیپلزپارٹی کے اراکین اس بجٹ پر حکومت کو ووٹ کریں گے؟ اگر ووٹ نہ ملا تو یہ حکومت زبح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ون کے بعد غیر قانونی طور پر نگران سیٹ اپ کو توسیع دی گئی ابھی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت مسلط کی گئی اکنامک سروے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے اس خطے میں 6 فیصد گروتھ ریٹ کی معیشت چل رہی تھی فیصل آباد میں ملازمین نہیں مل رہے تھے پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے پی ٹی آئی حکومت گرائی گئی 2019 سے خواجہ آصف لوگ جنرل باجوہ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ عمر بجٹ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ہمیں مزید پستی کی طرف لے کر جارہا ہے شہباز شریف کہہ رہا ہے پبلک فنڈز کا مس یوز نہیں ہوگا اس سے بڑا مزاحیہ بیان اور کیا ہوگا

ان لوگوں کے اوپر خود کرپشن کے کیسز ہیں الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان ہم سے واپس لے لیا فارم 47 والے حکمران بے وقوف ہیں اس حکومت کی بنیادیں کرپشن پر رکھی گئیں ہیں نہ ٹریکٹر چل رہا ہے نہ موٹرسائیکل چل رہا ہے، نہ رکشہ چل رہا ہے انہوں نے دو سالوں میں 18 ہزار 283 ارب روپے ملک پر قرضہ چڑھایا ہے یہ کیئر ٹیکرز تو نہیں تھے،انڈر ٹیکرز تھے انہوں نے تو عوام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔قائد حزب اختلاف کاکہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی پہ چودہ سو ارب لگانے کی بات کی گئی ہے پچیس فیصد تنخواہ بڑھانے کی بات کی گئی مہنگائی کئی سو گنا بڑھی لوگ کیسے گزارہ کریں گے یہ کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کام بھی جیب تراش والا ہے یہ اپنے لیے این آر آوز لا کے ایوانوں میں لاتے ہیں کچے کے ڈاکو کیلئے کلاشنکوف کی گولی ہوتی ہے پکے کا ڈاکو آتا ہے تو ائیرپورٹ پر فنگر پرنٹ لیے جاتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ بتادیں ایس آئی ایف کا اب تک کیا فائدہ ہوا ایس آئی ایف مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے ون ونڈو آپریشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے جب تک عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 50 سالہ تاریخ کی کم ترین سرمایہ کاری ہے بجٹ کی تمام چیزیں ملک میں افراط زر میں اضافے کا باعث بنیں گی اس لیول کی مہنگائی ہونے والی ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتے گندم کا جو بحران آنے والا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہوگا۔ عمر ایوب نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے حنیف عباسی کو کہا تھا کہ دیوار کے ساتھ نہ لگائیں ساڑھے چار سو ارب روپے کا گھپلا ہوگیا وزیر قانون کہتا ہے تفتیش کی ضرورت نہیں خدارا یہ کرپشن کو کتنا کھائیں گے یہ ملک کو دیوالیہ کرنے والے پکے کے ڈاکو ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا بل چار سو فیصد سے تجاوز کر گیا گزارا کیسے ہوگا ہمارے بارڈر پر بیٹھے ساتھیوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا افراط زر میں 45 فیصد تک اضافہ ہو رہا یہ کس کو الو بنا رہے ان کا کام جیب تراشوں طرح جیب کاٹنا ہے کچے کا ڈاکو کہنے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے احتجاج کیا اور کہا کہ غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال مت کیا جائے جس پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کچے کا ڈاکو کون سا غیر پارلیمانی لفظ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل میں ہیں اس ملک میں کوئی نجکاری نہیں ہوسکتی ایس آئی ایف سی نے ڈیڑھ سال میں کیا کیا؟ ایس آئی ایف سی اس لیے بنی کہ بیوروکریٹ کو کور کیا جائے اور کیسز نہ بنیں آپ کا ون ونڈو آپریشن مکمل طور پر ناکام ہوچکا جس ادارے سے آپ قرضہ مانگنے جا رہے وہ کہہ رہا بیٹھ جائیں آپ کو کوئی سرمایہ کاری نہیں ملنے جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ امیر لوگوں پر یہ حکومت بوجھ ڈالنے سے قاصر ہے ان کے ہاتھ جو مرغی آتی ہے اسے ذبح کرتے ہیں انہوں نے ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں پاکستان کی غریب عوام کو رگڑا لگایا ماچس، گیس سیلنڈر سے لیکر ہر چیز پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا دیا جیب تراش حکومت نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا حکومت جو کمائی کر رہی اس کے بدلے اخراجات کہاں کہاں کریں گے؟ انہوں نے اس سال 9775 روپے کی سود کی ادائیگی کرنی یے 1014 ارب روپے کی سالانہ پینشن میں لگانا جائے گا 10377 ارب روپے کی ریونیو سے یہ دو پیمنٹس بھی پوری نہیں ہوسکتیں بار بار کہہ رہا ہوں یہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے کہا گیا 1400 ارب روپے پی ایس ڈی پی رکھ رہے ہیں 950 سے بڑھا کر 1400 کس کو خوش کرنے کے لیے کیے گئے ہیں؟ 1281 ارب روپے کی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی لگائی گئی

Comments are closed.