ہم ترقی کے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ترقی کے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں ،حکومت سنجیدگی سے معیشت کو بہتری کی جانب لے کر جارہی ہے ، پاک۔ چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے لیکن بہت سی طاقتوں کو پاک۔ چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ،ہم تمام صوبوں کے ساتھ معاملات کو مثبت طریقے سے آگے لے جانا چاہتے ہیں، یہ ایک کلچر بن گیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن پر جاوٴ اور چار بٹن آن کرو اور عوام کو کہو کہ ہم نے گرڈ آن کردیا، یہ غلط فہمی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک۔ چین دوستی لازوال اور پائیدار ہے، پاک۔ چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے لیکن بہت سی طاقتوں کو پاک۔ چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی۔ چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، چین کے وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، دورے میں وفد پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق بات چیت کرے گا، چین کے وزیر پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور چینی وزیر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک۔ چین دوستی لازوال اور پائیدار ہے، پاک۔ چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے لیکن بہت سی طاقتوں کو پاک۔
چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت سنجیدگی سے معیشت کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبریں ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا، وہاں وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم کے دورہ چین میں دوطرفہ دوستی اور سی پیک آگے بڑھانے پر بات ہوئی، چین نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی جو خوش آئند ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے ساتھ معاملات کو مثبت طریقے سے آگے لے جانا چاہتے ہیں، یہ ایک کلچر بن گیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن پر جاوٴ اور چار بٹن آن کرو اور عوام کو کہو کہ ہم نے گرڈ آن کردیا، یہ غلط فہمی ہے، گرڈ ایسی آن نہیں ہوتا چار بٹن آن کرنے سے، اس کا پورا ایک ٹیکنیکل سسٹم ہے، ایسا نہی ہوتا کہ چار بٹن آن کرکے فوٹیج بنالی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں اس سے گریز کیا جائے، بجلی چوری اور لائن لاسز کا معاملہ وفاق اور صوبوں کو مل کر حل کرنا ہوگا، عوام کو سہولت دینے سے متعلق ہمیں ایک پیج پر ہونا چاہیے، ایک کمیٹی بنی ہے اس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، تجارتی خسارہ کم ہوا، مہنگائی میں کمی اور عوام خوشحال ہورہی ہے، پاکستان اب ڈیجیٹل حب بننے جارہاہے، روپے کا مستحکم رہنا کبھی اچھی خبرہے۔
Comments are closed.