سپریم کورٹ میں تقرر کیے گئے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرر کے بعد الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔دونوں ججز کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد کی گئی، جس میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم سمیت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر تعینات تمام ججز نے شرکت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز پر فرائض انجام دینے والے ججز بذریعہ ویڈیو لنک الوداعی تقریب میں شریک تھے۔ رسمی الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو گلدستہ پیش کرکے رخصت کیا گیا۔

Comments are closed.