پیپلز پارٹی کا حنیف عباسی کے بیان پر (ن) لیگ کو فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے حنیف عباسی کے بیان پر( ن) لیگ کو فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ مخالف بیان سے وقتی طور پر گریز کرے گی، پیپلزپارٹی قیادت نے جماعت کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما ن لیگ کو جواب دینے سے روکے جانے پر ناراض ہوگئے ہیں،پی پی رہنماوٴں نے قیادت سے ن لیگ کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو ملاقات کے بعد جواب دینے کا فیصلہ ہو گا، پیپلزپارٹی ن لیگ مخالف بیان بازی سے سیاسی ماحول خراب نہیں کرنا چاہتی، پی پی وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات سے قبل بیان نہیں دے گی۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں پی پی مخالف بیانات کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.