عمران خان کو جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، حنیف عباسی
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، چاہے جتنی مرضی ان کی سہولت کاری ہوجائے لیکن وہ کسی صورت بھی باہر نہیں آئیں گے، ابھی توشہ خانہ 2 عمران خان کیلیے بڑا سرپرائز ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روٴف حسن سمیت پی ٹی آئی کے کچھ دیگر لوگ مسلم لیگ ن نے پلانٹ کر رکھے ہیں، دیکھ لیں عمران خان کے ٹویٹ پر روٴف حسن نے وہی کہا جو ہم کہہ رہے ہیں، ہوسکتا ہے روٴف حسن میرے کان میں پہلے ہی بتا گیا ہو
، ہماریکام آ رہے ہیں ہمیں داد دیں، ان کوپتا ہی نہیں چلتا اور روٴف حسن ہمارا کام کردیتا ہے جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کا بتایا، یہ لوگ عمران خان سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام بھی آتے ہیں، اس کا تو آپ کو پتا لگ گیا لیکن باقیوں کے نام نہیں بتائیں گے، ہم پیسے نہیں دیتے لیکن ان کو کچھ اور امیدہے۔حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے کچھ تو اصول ہونے چاہئیں، جس طرح عمران خان نے ان کی نقلیں اتاریں اور جو کچھ ان کے بارے میں کہا، یہ لوگ کم از کم اس سے پہلے معافی تو منگوا لیتے، دونوں اس کی جھولی میں جاکربیٹھ گئے، مولانا فضل الرحمان کو یہودی ایجنٹ والی بات پر کھڑا رہنا چاہیئیتھا، یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیاسی بات تھی۔ایک سوال کے جواب میں ن لیگی ایم این اے نے کہا کہ محسن نقوی اب فیصلہ کرلیں یا تو وزارت داخلہ رکھ لیں یا پھر چیرمین پی سی بی بنیں، ان کو چاہیے کہ یہ ہمارے شہداء کے متعلق بتائیں اور حکومت کا دفاع کریں، اگر مریم نواز اور شہبازشریف قابل قبول ہیں تو پھر وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف بھی ہوں گے، آج کیدن تک تو حکومت خطرے میں نہیں لیکن آگیکا پتا نہیں، نبیل گبول نے خود ہی حکومت جانے کی بات مجھ سے منسوب کردی حالاں کہ ایسی بات نہیں ہوئی پھر رمیش کمار، منظور وسان کو بھی خواب آ رہے ہیں۔
Comments are closed.