ثانیہ مرزا کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنیوالی ہیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی(آن لائن) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے ا?غاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔اس کے بعد اچانک شعیب ملک کی جانب سے 20 جنوری کو اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے ایا تھا

۔ ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ’مسالہ‘ ’ٹائمز ناوٴ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جَلد شادی کر سکتا ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی ا?گ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں ا? سکی ہے۔ ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Comments are closed.