حارث روٴف کا جھگڑا، بابر اعظم، شاداب اور دیگر نے امریکہ میں عوامی رابطے محدود کر دیئے
پورٹ لاڈرہِل(آن لائن) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء سے ٹیم کے جلد باہر ہونے کے بعد فاسٹ باوٴلر حارث روٴف کیساتھ مداحوں کے ساتھ بدسلوکی کے بعد امریکہ میں شائقین سے فاصلہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، شاداب خان اور چند دیگر جنہوں نے ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے سے ٹیم کے باہر ہونے کے باوجود امریکہ میں اپنے قیام کو طول دیا، ان کے عوامی رابطے محدود ہو گئے ہیں اور وہ صرف ان لوگوں سے مل رہے ہیں جن سے وہ واقف ہیں۔شائقین کے ساتھ ٹیم کے ارکان کے رویے میں یہ تبدیلی سوشل میڈیا پر ایک وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی ویڈیو کے بعد آئی ہے جس میں 30 سالہ روٴف کو ایک مداح کے ساتھ لڑتے دیکھا گیا جس نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے منفی ریمارکس کیے تھے۔ویڈیو میں تیز گیند باز کو اپنی اہلیہ مزنا کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ اچانک نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ آنے والے ایک مداح کی طرف جارحانہ انداز سے لپکے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث روٴف اپنی بیوی اور موقع پر موجود دیگر افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کرنے کے باوجود مداح کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔
بعد میں اپنے ایکس اکاوٴنٹ پر حارث روٴف نے اس واقعے کو مخاطب کرتے ہوئے کہانی کے اپنے پہلو کو واضح کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "میں نے اسے سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا لیکن اب جب کہ ویڈیو سامنے آئی ہے، میں محسوس کر رہا ہوں کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔فینز ہماری حمایت کرنے یا تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں۔”اس کے باوجود جب میرے والدین اور میرے خاندان کی بات آتی ہے تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ لوگوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ان کے پیشے سے قطع نظر احترام کرنا ضروری ہے۔” اس واقعے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت حاصل ہوئی جنہوں نے کہا کہ تنقید ہر مداح کا حق ہے تاہم اسے احترام کے ساتھ کرنا چاہیے۔ انہیں ڈیلاس میں امریکا کیخلاف میچ میں آخری اوور میں 15 رنز دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس سے میزبان ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی جس کے نتیجے میں سپر اوور ہوا جو بالآخر میزبان سائیڈ کے حق میں چلا گیا۔
Comments are closed.