الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت
اسلام آباد ( آن لائن) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کا حکمنامہ میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے 29 مئی کی لاہور ہائیکورٹ کی ججمنٹ پر اپیل دائر کی، یہ حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جمعرات کوجاری کیا ہے حکم۔نامے میں مزیدکہاگہاہے کہ الیکشن کمیشن نے استدعا کہ کہ الیکشن ٹریبونل کی تعیناتی کا کیا ہائیکورٹ اختیار رکھتا یا نہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ الجہاد کیس، ریاض الحق کیس کی روشنی میں دیا’
،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی تشریح قانون کے مطابق نہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق رٹ پٹیشن نہیں بنتی کیونکہ کنسلٹیشن جاری تھی،سلمان اکرم راجا آئندہ سماعت پر خود دلائل دیں گے، سلمان اکرم راجا کے کہاکہ الیکشن کمیشن جوڈیشل باڈی نہیں جو ججز، ٹریبونل لگائے،سلمان اکرم راجا کے مطابق الیکشن کمیشن کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہیے تھی نہ کہ براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرتے،سلمان اکرم راجا نے استدعا کی کہ 5 رکنی لارجر بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر 2023 کے زریعے قانون کی تشریح کرے،سپریم کورٹ کے سامنے معاملہ لیگل تشریح کاہے، فریقین کو نوٹس جاری کئے جاتے ہیں،الیکشن کمیشن کی اپیلیں پریکٹس آینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی کو بھجوائی جاتی ہیں،تین رکنی کمیٹی جلد از جلد لارجر بینچ تشکیل دے،الیکشن کمیشن تمام ہائیکورٹس کا ٹریبونل سے متعلق نوٹیفکیشنز عدالت میں جمع کروائے الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم امتناع کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
Comments are closed.