کوئی بھی آپریشن ہوپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ‘بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی اور سنی اتحاد رہنماؤں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آج ہم نے بات کرنے کی کوشش کی تو مائک بند کر دیے گئے‘ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ‘کؤی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے ۔اسدقیصر نے کہا کہ ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں۔عمرایوب نے کہا کہ اس بجٹ نے پاکستانی عوام کو غلامی کی طرف دھکیل دیا ہے، ہم اس بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کسی بھی قسم کے آپریشن پر پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج ہم نے بات کرنے کی کوشش کی تو مائک بند کر دیے گئے ‘کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے‘کؤی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے‘ہم نے احتجاجی طور پر پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں
، اتنا بڑا فیصلہ ہو رہا ہے اور ڈیفنس منسٹر نہیں بیٹھا ہے، آج تک کون سا آپریشن کامیاب ہوا ہے؟، اسد قیصرنے مزید کہا کہ کم چاہتے ہیں اور ہم ہر کسی کے ظلم کے خلاف ہیں، آپ ایک طرف آپریشن کر رہے ہیں اور دوسری جانب فانا پاٹا پر ٹیکس لگا رہے ہیں، آج کل تو میڈیا بھی کنٹرول ہے، پی ٹی وی کا کیمرہ مین ایک خاص اینگل سے فوٹیج بناتا ہے، اسد قیصرنے کہا کہ میڈیا کے نمائندگان کو کورٹ نہیں کرنے دیتے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، ایاز صادق سے ہمارا احترام کا رشتہ ہے لیکن انہوں نے ہمیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا۔بطور اپوزیشن لیڈر ہم نے واک آوٹ کیا، عمر ایوب نے کہا کہ فانا میں بقایاجات 44 ارب کے بنتے ہیں، 158 ارب روپے کے پی کے کو وفاقی حکومت نے دینے ہیں، انہوں نے طے کیا ہے کہ 1217 ارب صوبوں سے سرپلس آئے گا، وفاقی حکومت اعداد شمار کو توڑ موڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ نے پاکستانی عوام کو غلامی کی طرف دھکیل دیا ہے، ہم اس بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کسی بھی قسم کے آپریشن پر پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔چائنہ کے اہم لوگ کل آئے تھے، انہوں نے بھی سی پیک کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا ہے، ملک میں رول آف لاء ہوگا، تبھی ملک میں امن آئے گا، عمر ایوب نے کہا کہ لوگوں کو ڈنڈے مار کر ملک میں امن نہیں لایا جا سکتا، پنجاب حکومت اور آئی جی بھی کرپٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دی جائے۔
Comments are closed.