وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بدھ کو طلب

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کو طلب کرلیا۔اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیاجائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ’عزم استحکام‘ شروع کرنے کے حوالے سے کابینہ سے منظوری لی جائیگی جبکہ اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز کو واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔کابینہ اجلاس میں ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ کو پیپلز پارٹی سے ہونے والے مذاکرات بارے بھی اعتماد میں لیا جائے گا،یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک اور فعال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments are closed.