سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ کیاہے ۔گزشتہ روزقومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں فارم 45 کے اعتبار سے کامیاب تمام امیدواروں کو پارلیمانی اجلاس میں بلایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں 172 اراکین شریک ہوئے ہیں ۔رہنماؤں کا موقف تھا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی مکمل ہوئی جلد ٹریبونلز سے بھی فیصلہ حق میں ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ جعلی فارم 47 والے کسی امیدوار کو تسلیم نہیں کرتے۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی اپنے امیدواروں کے ہمراہ تحریک چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔اجلاسکے بعد ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر الیکشن کمیشن تک واک بھی کی۔اجلاس میں ریحانہ ڈار، سیمابیہ طاہر شوکت بسرا، اسجد ملہی، علی اعجاز بٹر ، ظہیر عباس کھوکھر، عامر مغل اور علی بخاری ہوئے۔
Comments are closed.