آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر بنانا پڑا ،وزیراعظم کا اعتراف

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر بنانا پڑا ہے ،کھادوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا جواب موصول ہوگیا تو عوام کوکل ہی خوشخبری دیں گے ،اخراجات میں کمی کے حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائیگا۔وہ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں بجٹ زیادہ مختص کیا گیا ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب سے دس فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دیئے ہیں، جنوبی پنجاب میں وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب نے بنائے، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہو چکا ہے

، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ناقابل بیان کرپشن ہوتی ہے، وزیر خزانہ کی سربراہی میں ڈاوٴن سائزنگ کے لئے کمیٹی بن چکی ہے، اخراجات میں کمی کے حوالے سے نتائج ایوان میں پیش کریں گے، وزیر اعظم نے خطاب کے دوران اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا،آئی ایم ایف کا جواب آج آ گیا تو کل کھادوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے مقابلے میں بجٹ ذیادہ مختص کیا گیا ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں باقی پنجاب سے دس فیصد زیادہ لیپ ٹاپ دے، : جنوبی پنجاب میں وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب نے بنائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ناقابل بیان کرپشن ہوتی ہے، وزیر خزانہ کی سربراہی میں ڈاؤن سائزنگ کے لئے کمیٹی بن چکی ہے، اخراجات میں کمی کے حوالے سے نتائج ایوان میں پیش کریں گے۔

Comments are closed.