احسن اقبال کی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کٹوتی کی تصدیق

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کٹوتی کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ خسارے کو پورا کرنے کیلئے کلہاڑی کہیں پڑنی تھی مگر ترقیاتی بجٹ پر پڑگئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی کے سامنے پہاڑوں کے انبار ہیں غربت و جہالت کا پہاڑ ہے، صرف وسائل کی غلیل ہے جس سے مقابلہ کررہے ہیںَ وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ 1400 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی اب 1150 ارب کی ہوگی، معاشی صورتحال ایسی ہے کسی کی بھی حکومت ہوتی ان کے پاس چوائسز نہ ہوتیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے ریسورس موبلائزیشن کرنی ہے، ترقیاتی بجٹ کی قربانی سے عوام کو اور زراعت کو ٹیکسوں کے مزید بوجھ سے بچانا ہے،اگلے مالی سال جائزہ لیکر اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.