مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں، کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں، اس پر کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،سابق خاتون رکن اسمبلی کنول شوذب نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آئینی اور قانونی طور پر ہر دوازہ کھٹکھٹائیں گے۔ سوموار کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ انتخابی نشان ہر پارٹی کا بنیادی حق ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ بلے کا نشان ایک پارٹی سے نہیں لیا گیا بلکہ ملک کے کروڑوں ووٹرز سے لیا گیا تھااور جب کسی پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کیا جاتا ہے تو یہ ووٹرز کو محروم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ووٹرز نے نہ صرف اپنی منشا کا کھل کر اظہار کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا ہے کہ ووٹرز امیدوار کو ڈھونڈ رہا ہو انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستیں کسی خاص پارٹی کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہوتی ہیں اور اس پر آئین بڑا واضح ہے کہ ہر پارٹی کو مخصوص نشستیں ملیں گی جن کی پارلیمان میں نمائندگی ہو انہوں نے کہاکہ ایک جانب فارم 47پر انتخابات ہوتا ہے دوسری جانب مخصوص نشستیں نہیں دی جاتی ہیں
ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا انہوں نے کہاکہ صرف انتخابات میں جمہوریت نہیں ہے بلکہ صاف اور شفاف انتخابات میں جمہوریت ہے اس موقع پر کنول شوزب نے کہاکہ مخصوص نشستیں اقلیتوں اور خواتین کی ہیں انہوں نے کہاکہ بطور پی ٹی آئی ہم نے چاروں صوبوں میں لسٹیں جمع کرائی تھی لیکن پنجاب میں الیکشن کمیشن نے ہماری لسٹ جمع کرانے سے انکار کردیا گیا تھا اور اسی روز ہمارا نشان بھی چھین لیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ نہ صرف جنرل الیکشن کے امیدواروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا تھا بلکہ مخصوص نشستوں پر درخواستیں دینے والوں کو بھی بہت زیادہ تنگ کیا گیا انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر ہم پشاور ہائی کورٹ چلے گئے اس کے بعد سپریم کورٹ چلے گئے انہوں نے کہاکہ یہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور بطور پی ٹی آئی ہم نے لسٹیں جمع کرائی تھی مگر ہم سے انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا انہوں نے کہاکہ یہ سیٹیں ہمارا حق ہے اس کو ریوڑیوں کی طرح خیرات میں نہیں بانٹا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو بھی عوام کے حق کیلئے کھڑا ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے گمشدہ مینڈیٹ حاصل کرنے کیلئے آئین اور قانون کے مطابق اپنا حق مانگیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ججز صاحبان ہمیں انصاف فراہم کریں گے۔۔
Comments are closed.