انتہا پسندی کا کسی مذ ہب ،زبا ن یا علا قے سے کو ئی تعلق نہیں ،انوا رالحق کاکڑ
فیصل آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا کسی مذ ہب ،زبا ن یا علا قے سے کو ئی تعلق نہیں ،ہر شہری کا تحفظ بنا نا حکو مت کی ذمہ داری ہے ،نفرت پر مبنی اس سا نحہ پر دکھی ہو ں ،وہ معا شرہ ہمیشہ قا ئم رہتا ہے جہا ں ایک دوسرے کا احسا س کیا جاتا ہے ،اقلیتوں کے تحفظ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا سکتا ،دشمن ہمیں اپنے لو گو ں کا تحفظ کر نے میں تیا ر پا ئیں گے ،دشمن سن لے ہم اس کے مقصد سے بخو بی واقف ہے ،دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کر یں گے ۔تفصیل کے مطابق نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سانحہ جڑانوالہ کے بعد مسیحی برادری سے اظہا ر یکجہتی کیلئے جڑانوالہ پہنچے ،ان کا استقبا ل گورنر پنجا ب بلیغ الرحمن اور نگرا ن وزیراعلی محسن نقوی نے کیا ،نگران وزیراعظم کے ہمراہ وفا قی وزیر برا ئے انسا نی حقو ق خلیل جا رج ،وفا قی وزیر اطلا عات مر تضٰی سولنگی ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ،کمشنر فیصل آباد سلوت سعید،آرپی او ڈاکٹر رعابد خان،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،سی پی او عثمان اکرم گوندل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ تھا ۔
نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے سانحہ جڑانوالہ واقعہ میں نذرآتش کیے جانے والے گھروں کے مالکان کیلئے20لاکھ روپے فی گھر مالی امداد کے چیک تقسیم کئے ۔نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ بنا نا حکو مت کی ذمہ داری ہے ،نفرت پر مبنی اس سا نحہ پر دکھی ہو ں ،وہ معا شرہ ہمیشہ قا ئم رہتا ہے جہا ں ایک دوسرے کا احسا س کیا جاتا ہے ،اقلیتوں کے تحفظ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا سکتا ،دشمن ہمیں اپنے لو گو ں کا تحفظ کر نے میں تیا ر پا ئیں گے ،دشمن سن لے ہم اس کے مقصد سے بخو بی واقف ہے ،دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کر یں گے، بعدازاں انہوں نے متا ثرہ مسیح خا ندا نو ں میں 20 ،20لا کھ رو پے کے امدا دی چیک تقسیم کئے ،اور گرجا گھروں اور مسیح برادری کی عبا دت گا ہو ں کو جلد بحا ل کر نے کی یقین دہا نی کروائی ، کو ن ہو گا جو مشنری ایجو کیشن کی خد ما ت کا اعتراف نہیں کر ے گا ، انہو ں نے کہا کہ ریا ست کو مظلو م کے ساتھ پا ئیں گے ،ظا لم کے ساتھ نہیں پا ئیں گے ،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا حکو مت کی ذمہ داری ہے ،پا کستا ن کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقو ق کو ظا ہر کرتا ہے ،گھر ،معا شرے ، مملکت کے دشمن کا پہلا وار نظا م انصا ف پر ہو تا ہے ،کو ئی بھی معا شرہ عدل وانصا ف سے ہی قا ئم رہ سکتا ہے ، پا کستا ن بنا نے میں مسیحی برادری کا اہم کر دار ہے ،ہم اقلیتوں کے بغیر نا مکمل ہے ،اقلیتی برداری کا تحفظ کر نا ہر مسلما ن کا فر ض ہے ، انسا نیت کے دشمنوں کا متحد ہو کر مقا بلہ کریں گے ،انسا نیت کے دشمنوں کو ہر گز معا ف نہیں کریں گے ،ہم مسیحی برادری کے ساتھ شا نہ بشا نہ کھڑے ہے ،
ہم حضرت محمد ﷺ کے پیروکا ر ہے ،ہر شہری کا تحفظ حکو مت کی ذمہ داری ہے ،متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب مقامی مارکی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں پوری پنجاب حکومت مسیحی خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے واقعہ پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے درمیان پیار محبت اور اخلاقی قدریں اس قدر مضبوط ہونی چاہیں کہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہیں بلکہ ابتدائی سطح پر ہی افہام تفہیم سے کام لیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد نگران پنجاب حکومت نے بروقت اقدامات کئے جس کی بدولت میسحی خاندانوں کو ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ عبادت گاہیں انتہائی قابل احترام ہیں،ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور نقصانات وجذبات کا مداوا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ واقعات کو دیکھنا چاہیے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔انہوں نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی سربراہی میں مقامی انتظامیہ کی واقعہ کے بعد اب تک جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو فی الفورچھت فراہم کرنے،انہیں کھانے اور ضروریات کی فراہمی احسن ترین اقدام ہیں۔انہوں نے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ حکومت سانحہ سے متاثر ہونے والے مسیحی خاندانوں کی خدمت میں پیش پیش رہے گی۔قبل ازیں گورنر پنجاب جب جڑانوالہ پہنچے تو کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے جڑانوالہ سانحہ کے رونما ہونے کے بعد ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طرف سے بحالی کے کاموں کی تفصیلات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ متاثرین کو قیام وطعام کے ساتھ نذر آتش ہونے والے گھروں وگرجا گھروں کی مرمت وبحالی کے لئے تخمینہ لگایا گیا ہے اور اب تک 6 گرجا گھر بحالی کے بعد عبادت کے لئے کھل چکے ہیں۔متاثرین کے گھروں کی تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے جسے دنوں میں مکمل کیا جارہا ہے، متاثرین کے گھروں کے بجلی وسوئی گیس کے کنکشز سو فیصد بحال ہوچکے ہیں
Comments are closed.