ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،حنیف عباسی
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ بانی پی ٹی آئی ملک کے خلاف لگاتار سازشیں کر رہا ہے ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکن کانگریس کے اندر پاس کی گئی قراداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ جو کہ سہولت کاروں کو ہائر کرکے پاکستان میں تخریب کاری کرنے کی ایک کڑی ہے ۔ آٹھ فروری کو پرامن انتخابات کروانا ہماری بڑی جیت تھی۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں پرامن انتخابات نہیں ہوئے؟کیا 8 فروری کو دھماکہ ہوا؟ کوئی بدامنی ہوئی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور ڈاکٹر آصف اس قرارداد کے پیچھے ہیں۔ ڈاکٹر آصف ایک قادیانی ہے اس نے ملین ڈالر اس قراداد کو لانے کے لئے خر چ کئے ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی نژاد مسلمان کو چھوڑ کر گولڈ اسمتھ کی حمایت کی۔ ارشد شریف نے پ بھی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کیا ان لوگوں نے کبھی کشمیر اور غزہ کیلئے فنڈنگ کی؟ ڈونلڈ لو پر انہوں نے الزام لگایا اور سائفر لہرایا گیا۔ ہم امریکہ سے دوستانہ تعلق چاہتے ہیں لیکن آج یہ امریکہ کے غلام ہوگئے۔ 14 سال پہلے کے بیانات میں کہہ رہا ہوں ان کو باہر سے فنڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا۔ اقتدار کیلئے تعصب کی آوازیں لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ بجٹ پاس ہونے کے بعد مختلف ممالک کے سربراہ یہاں آئیں گے۔ اور یہ ترقی ان لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص کہتا ہے پاکستان میں ہمارا اقتدار نہ ہو تو اس پر بم گرا دے۔ یہ کہتے ہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو پر حملہ کرینگے۔ ایک لیڈر پنڈی میں ماری گئی لیکن جی ایچ کیو پر حملہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس جمہوریت کو بچانا ہے،جمہوریت پارلیمنٹ کے اندر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدے میں پیشرفت کو روکنے کی بھی ان لوگوں نے نا کام کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب سمیت دوست ممالک کو ناراض کیا ۔ جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے۔ صیہونی قوتیں انارکی پھیلاتی ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ کوئی خاتون یا مرد فوج کو برابولے گاتو صیہونی طاقتیں اس کو ہاتھوں ہاتھ لیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ کو کس کے کہنے پر پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے کہ ملک کی چولہوں کو ہلانا ہے، ہم صیہونی سازش کو کسی صورت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔
Comments are closed.