اسلام آباد(آن لائن)بجلی کا شارٹ فال 6ہزار247میگاواٹ تک پہنچ گیا۔جس کی وجہ سے ملک بھرمیں 6گھنٹوں جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 253 میگاواٹ ہے۔پن بجلی ذرائع سے 7ہزار980 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 712 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے196بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 133 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔اس صورت حال میں ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے تاہم لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
Comments are closed.