اسلام آبادہائیکورٹ،نعیم بخاری کی درخواست پرڈپٹی رجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کاروائی کا عندیہ
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا ہڑتال کیخلاف نعیم بخاری کی درخواست پرڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا عندیہ دے دیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی 5جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کوکیس کی سماعت ہوئی،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ عدالت میں پیش ہوئے،رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ پیش کردی،جسٹس بابرستار نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی شکایت آئی تھی،رجسٹرار ہائیکورٹ نے کہاکہ نہیں ہمارے پاس کوئی ایسی شکایت نہیں آئی،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ یہ توہین عدالت کا کیس ہے آڈیو کا اس میں کیا تعلق، یہ کیا رپورٹ ہے آپ کی۔
جسٹس بابرستار نے ڈپٹی رجسٹرار سے استفسار کیا کہ آپ کی رپورٹ پر ہی رجسٹرار نے انحصار کیا ہے،ڈپٹی رجسٹرار نے کہاکہ وہ میری نہیں پولیس کی رپورٹ ہے،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کی سکیورٹی کی جوابدہ اسلام آباد پولیس ہے،ڈپٹی رجسٹرار نے کہاکہ جی ہائیکورٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ اگر ہائیکورٹ میں دروازے بند ہوں تو آئی جی کو کہیں گے۔جسٹس بابر ستار نے کہاکہ بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کس قانون کے تحت ہڑتال کرتی ہیں،کیا بار کونسل اور ایسوسی ایشن وکلا کو زبردستی عدالتوں میں جانے سے روک سکتے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے تسلی بخش رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنا وکیل کریں، میں آپ کے خلاف توہین کی کارروائی کرونگا، عدالت نے کیس میں 2سوالات پر 5جولائی کو دلائل طلب کرلئے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی 5جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی،کیس کی سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.