تحریک انصاف کے کارکنان کا عمر ایوب سے احتجاج کی کال کا مطالبہ
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب سے احتجاج کی کال کا مطالبہ کر دیا اور غصے کا اظہار کیا تاہم عمرایوب مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کردیاہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کئی کارکنان نے سامنا ہونے پراپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر غصے کا اظہار کیا تاہم وہ انہیں نظرانداز کرکے مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔اس موقع پر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔
Comments are closed.