10 مرتبہ کورٹ روم کے اندر کھڑا ہوا مگر میرے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا:حامد رضا

اسلام آباد(آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں کم از کم 10 مرتبہ کورٹ روم کے اندر کھڑا ہوا کہ مجھے 5 منٹ دے دیں مگربطور شہری میرے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہوں گا کہ کاغذات جمع کرواتے وقت ہمارے ساتھ کیا رویہ رکھا گیا‘

آر او آفس ہمارے لیے انڈیا کا کوئی آفس بنا دیا گیا‘میں روپوش تھا میرے وکلاء کو بھی اندر نہ جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں کم از کم 10 مرتبہ کورٹ روم کے اندر کھڑا ہوا کہ مجھے 5 منٹ دے دیں مگربطور شہری میرے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف صاحب آپ ہمارے گھر آئے تھے قومی اسمبلی میں آپ کو سنا گیا‘اس ایوان کا نمائندہ آج آپ کے گھر آیا ہے اسے سنا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ امید ہے معزز ججز صاحبان حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے‘چیک کریں صدر مملکت ایک ہی وقت میں دو پارٹیز کا کیسے رکن تھا‘ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

Comments are closed.