چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب کے بعد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ،نئے چیئرمین کے لئے عارف علوی اور سیکرٹری جنرل کیلئے حماد اظہر کے نام سرفہرست ہیں ،تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے استعفا دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کے تحفظات کے پیش نظر پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب سے استعفا لیا

، بانی پی ٹی آئی نے ایک ہفتہ قبل پارٹی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ذریعے عمر ایوب سے پارٹی کے عہدے سے استعفا دینے کا پیغام بھجوایا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل پارٹی کے اہم ارکان نے میڈیا کے سوالات کے پیش نظر عمر ایوب کو خط لکھنے کا کہا ، عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط لکھا جس کے بعد عمران خان نے گزشتہ روز پھر سے مستعفی ہونے کا فیصلہ دیا ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں مزید تنظیمی تبدیلوں کا بھی امکان ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ دوسرے سینئررکن کو کمان دیئے جانے کا امکان ہے ،سابق صدر عارف علوی کا نام بطور چیئرمین تحریک انصاف زیر غور ہے، پنجاب سے نئے جنرل سیکرٹری کے عہدے پرسینئر ر رکن مقرر کیے جا سکتے ہیں اور قوی امکان ہے حماد اظہر کو یہ عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے ،نئی تنظیمی ڈھانچہ بانی چیئرمین اور کارکنان کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، بانی چیئرمین نے حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے تنظیمیں ایکٹیویٹیز تیز کرنے کا ٹاسک دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر پر اراکین پارلیمنٹ کاء تحفظات تھے،بانی پی ٹی آئی سے پارٹی سینئر قائدین نے بھی عمر ایوب کی شکایت کی تھی

Comments are closed.