سپیکر قومی اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت کو بھجوادیا
اسلام آباد(آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل 2024 صدر آصف علی زرداری کو بھجوادیا،پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل اور متعلقہ دستاویزات اور اضافی اخراجات سے متعلق دستاویز پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، صدرمملکت کی طرف سے کسی بھی وقت بل کی توثیق کا امکان ہے، صدر کے دستخطوں کے بعد فنانس بل 2024 کل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا تاہم بعض ٹیکس تجاویز 16 جون سے ہی لاگو ہو جائیں گی ،18ہزار ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی نے جمعہ کو منظور کیا تھا اور اس حوالے سے فنانس ترمیمی بل متعدد ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا تھا ۔
Comments are closed.