حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، فوادچوہدری

لاہور(آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں،جو آج مقدمات کا سامنا رہے ہیں یہی اصل پی ٹی آئی والے ہیں۔آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہوگیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آپریشن کے حوالے سے ہر کوئی اپنی بات کررہا ہے۔حکومت اپنی مرضی کی ترامیم لا رہی ہے، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے غیر مناسب بیان دیا۔

آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے ہی اس کو متنازعہ بنادیاگیا۔حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔آپریشن عزم استحکام کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہئے اور آپریشن کے بارے میں اصل صورتحال کا بتانا چاہیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

Comments are closed.