قراردادکی مخالفت‘” ایبسلوٹلی ناٹ“کے نعرے لگانے والی جما عت نے ملک سے غداری کا ثبوت دیا‘ ن لیگ
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ اور غلامی نامنظور کے نعرے لگانے والی سیاسی جماعت نے پارلیمنٹ میں کثرت رائے سے منظور ہونے والی قر اداد کی مخالفت کر کے ملک سے ایک بار پھر غداری کا ثبوت دیا۔ ہم ایک خودمختار ملک ہیں سب ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔ معاشی خودمختاری کے لئے میاں شہباز شریف اور نواز شر یف کا وژن بالکل واضح ہے ۔ کسی کو اس میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک اور شائستہ ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کل پارلیمنٹ میں ایک قرارداد کثرت رائے سے پاس ہوئی تا ہم ایک سیاسی جماعت نے اس کی بڑھ چڑھ کر مخالفت کی ۔ امریکہ میں ایک قرارداد پاس ہوئی جس کے جواب یہ قرارداد لائی گئی ۔ کوئی بھی پاکستانی پاکستان کی خودمختاری سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت جماعت ایبسلوٹلی ناٹ اور غلامی نامنظور کے نعرے لگاتی رہی ۔ آپ نے لابنگ فرمز کے ذریعے امریکہ میں قرارداد پاس کروائی ۔
یہ وہ سیاسی جماعت ہے جس نے دو سال غلط بیانیہ گڑھا ۔ یا تو آپ پہلے غلط تھے یا آج غلط ہیں ۔ پھر جھوٹ بولا گیا کہ ہمیں قراداد کا پتہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ہم ایک خودمختار ملک ہیں ہم برابری کے تعلقات چاہتے ہیں ۔ امر یکہ ہمارا ایک بڑا بزنس پارٹنر ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ جو ظلم فلسطین اور کشمیر میں ہوئیں ان پر آپ لابنگ فرمز ہائر کرتے ۔ امریکہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا امریکہ ہیومن رائٹس سے متعلق کوئی چیمپئن نہیں ہے ۔ ہمیں کسی کی ڈکٹیشن نہیں چاہیے ۔کل انہوں نے مخالفت کی اور کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پتہ نہیں تھا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ اگر ہم کسی ملک کو مارجن دیں گے تو یہ کل بھی ہوسکتا ہے ۔ہم کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے ۔ کوئی دوسرا ملک کسی کی خودمختاری میں مداخلت نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا امریکہ میں پاکستان دشمن کام ہورہا ہے ۔ خدارا اس ملک کو آگے بڑھنے دو ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شرہف کلیئر ہیں کہ معاشی خودمختاری حاصل کرنی ہے ۔ اگر کوئی جماعت سمجھتی ہے کہ بڑھتے قدم روک سکتی ہے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ ہم کسی کو پاکستان کی ترقی روکنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ یہاں پہ ادارے موجود ہیں عدالتیں موجود ہیں ۔ آپ نے اس طرح کی قرارداد پاس کرکے ہمارے اداروں پر سوالیہ نشان لگا لیا ہے ۔ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے
Comments are closed.