صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر دستخط کردیئے، آج نافذ العمل ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر دستخط کردیئے، نیا بجٹ صدر مملکت کی منظوری کے بعد آج یکم جولائی پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے فنانس بل 25-2024 پر دستخط کردیے، صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر فنانس بل کی منظوری دی، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سے نافذ العمل ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا، صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل کی توثیق کر دی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے دو روز قبل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھاری ٹیکس سے بھرپور 18ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کیا تھا۔

Comments are closed.